Advertisement
Advertisement
Advertisement

بولرز نے لاج رکھ لی، افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست

Now Reading:

بولرز نے لاج رکھ لی، افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست
بولرز نے راج رکھ لی، افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست

بولرز نے راج رکھ لی، افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست

پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 142 رنز سے اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا ون ڈے آج ہمبنٹونا میں کھیلا گیا جو پاکستان کے نام رہا۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا، جواب میں افغان ٹیم صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 61 رنز امام الحق نے اسکور کیے جب کہ کپتان بابر اعظم صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

اسی طرح محمد رضوان 21، افتخار احمد 30، فخر زمان 2، سلمان علی آغا 7، اسامہ میر اور شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 39 بناکر رن آؤٹ ہوئے اور نسیم شاہ 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فضل الحق فاروقی اور رحمت شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

افغانستان کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں محض 59 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کی جانب سے وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 18 رنز اسکور کیے جب کہ عظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں افغان ٹیم کو کوئی بھی بلے باز زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہا، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کرکے 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

افغانستان اسکواڈ:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان فاروقی، عمر زئی، عبدل اور اکرام علی۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر