
نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی
کولمبو اسٹرائیکرز کے اہم کھلاڑی نسیم شاہ منگل کو گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں غیر حاضر رہے ہیں۔
منگل کو کولمبو اسٹرائیکرز کا مقابلہ گال ٹائٹنز سے ہوا جس میں ٹاس کے دوران کولمبو اسٹرائیکرز کے کپتان چمیکا کرونا رتنے نے بتایا کہ ان کے اہم کھلاڑی نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث آج نہیں کھیل رہے۔
تاہم اب پاکستانی بولر کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لینے کو میچ میں غیر حاضری کی وجہ بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی تعریف پر نسیم شاہ کا ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت میں مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی بلکہ میں نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران جان بوجھ کر وقفہ لینے کا انتخاب کیا۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حال میں بہت کرکٹ کھیلی ہے جس میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور لنکا پریمیر لیگ میں بیک ٹو بیک میچز شامل ہیں۔
نسیم شاہ کہتے ہیں اس موسم میں لگاتار کھیلنے سے بہت تھک گیا ہوں لہذا مجھے کچھ آرام کرنے کی ضرورت تھی۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں گال ٹائٹنز اور کولمبو اسٹرائیکرز بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود تھے، چونکہ پلے آف صرف ایک ٹیم نے جانا تھا لہذا دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بیت اہمیت کا حامل تھا۔
اس میچ میں تبریز شمسی کی شاندار چار وکٹوں کے باعث گال ٹائٹنز نے جیت اپنے نام کرلی ہے جب کہ کولمبو اسٹرائیکرز اب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News