
پاکستان نے کرکٹ بورڈ پی سی بی نے 20 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 4 نئی کھلاڑی شامل ہیں۔
قومی کھلاڑی انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور اُمِ ہانی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کرکٹرز کے لیے پی سی بی کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آ گیا
سینٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کپتان ندا ڈار، بسمہ معروف اور سدرہ امین اے کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ منیبہ علی، فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض بی کیٹیگری میں شامل۔
سی کیٹیگری میں ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، عمیمہ سہیل، سعدید اقبال اور سدرہ نواز شامل جب کہ انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ، طوبٰی حسن اور اُمِ ہانی کو ڈی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ 23 ماہ کے لیے دیا جائے گا اور سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت یکم اگست 2023ء سے جون 2025ء تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے تحت ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز شروع
تمام کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، اے کیٹیگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ بی کیٹگری میں 32 فیص، سی کیٹیگری میں 19 فیصد اور ڈی کیٹیگری میں 21 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے ون ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں سو فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں پچاس فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News