Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’نماز کے لیے لیٹ ہورہا ہوں‘‘: بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

’’نماز کے لیے لیٹ ہورہا ہوں‘‘: بابر اعظم کی ویڈیو وائرل
’’نماز کے لیے لیٹ ہورہا ہوں‘‘: بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

’’نماز کے لیے لیٹ ہورہا ہوں‘‘: بابر اعظم کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کسی نہ کسی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں چاہے گراؤنڈ میں ان کی کارکردگی ہو یا پھر گراؤنڈ سے باہر ان کا کوئی اقدام ہو۔

بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے لنگا پریمیئر لیگ کے دوران 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

اس مرتبہ بابر اعظم نے نماز کے لیے فکر مند ہونے پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہوئے مداحوں سے تعریف حاصل کی ہے۔

Advertisement

حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بابر اعظم کی جانب سے رپورٹر کو کہتے سنا گیا ہے کہ ’جلدی کریں کیونکہ نماز کا وقت ختم ہونے والا ہے‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جب کہ سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے واحد ایشیائی کھلاڑی ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں جو 8 سنچریاں بناچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر