
پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا آج اعلان کیا جائیگا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے دو میچوں کو ری شیڈول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے ساتھ دو میچوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامندی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کی درخواست پر ہاں میں جواب دیا ہے جب کہ آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان نئے شیڈول پر اتفاق ہوگیا۔
شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے پی سی بی نے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی کو پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے دوران اشتہار کی فیس کتنی؟
نئے شیڈول میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کی بجائے اب 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے۔
پاکستان کا سری لنکا کے خلاف میچ اب 12 اکتوبر کی بجائے 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق 6 اکتوبر کو ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ شیڈول کی تبدیلی میں صرف تاریخیں تبدیل ہوئی ہیں جب کہ وینیوز وہی رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News