Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر روپڑے

Now Reading:

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر روپڑے
ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر روپڑے

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر روپڑے

ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کے ساتھ لاہور پولیس کی بدتمیزی کے بعد مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور علی رندھاوا احسن رمضان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر رو پڑے اور کہا کہ ’’سر میرے ساتھ پولیس نے بہت زیادتی کی‘‘،

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اسنوکر چیمپئین احسن رمضان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

ملاقات میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام نے الٹا احسن رمضان پر چڑھائی کردی جب کہ صوبائی وزراء نے کہا کہ حکومت نے انرجی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

حکومتی وفد نے کہا کہ ہم کسی کو رات 10 بجے کے بعد اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے، جس پر احسن رمضان نے سوال کیا کہ ’’پھر مجھے بتائیں میں کہاں کیسے ٹرینینگ کروں؟‘‘

احسن رمضان کے سوال پر کمشنر لاہور نے وعدہ کیا کہ آپ کے لیے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کی ٹیبل لگا دیتے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ پولیس کی بد سلوکی پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، دو دن میں رپورٹ آجائے گی جب کہ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے حکم کے پابندی ہیں۔

Advertisement

احسن رمضان نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’اگر بابر اعظم رات 10 بجے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہا ہو تو لائٹس آف کردی جائیں گی؟ جس پر وہاب ریاض نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کیمپ پوری پلاننگ کے ساتھ لگتے ہیں۔

احسن رمضان کو کل کمشنر لاہور نے اپنے دفتر میں بلا لیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر