Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں تباہی مچادی

Now Reading:

شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں تباہی مچادی
شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں تباہی مچادی

شاہد آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں تباہی مچادی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ میں اپنی بولنگ سے تباہی مچادی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیل رہے ہیں جس میں وہ ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں زمان خان کے یارکرز کی گونج

Advertisement

بدھ کو ٹورنٹو نیشنلز کا سنسنی خیز مقابلہ وینکوور نائٹس سے ہوا جس میں شاہد آفریدی نے اپنی بولنگ سے مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دیے۔

سابق کپتان نے وینکوور نائٹس کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کو آؤٹ کرکے دو اہم وکٹیں اپنے نام کی، انہوں نے 27 رنز پر محمد رضوان اور کپتان راسی وین ڈیر ڈوسن کو صرف 2 رنز پر آؤٹ کیا۔

شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت وینکوور نائٹس مشکلات کا شکار رہی اور اپنی اننگز میں 7 وکٹیں گنواکر محض 128 رنز ہی اسکور کرسکی۔

Advertisement

دوسری جانب شاہد آفریدی بیٹنگ میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بدقسمتی سے ٹورنٹو نیشنلز کے لیے ان کی وکٹ ایک دھچکا ثابت ہوئی جس کے بعد ان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں ٹورنٹو نیشنلز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں صرف 103 رنز ہی اسکور کرسکی اور انہیں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر