
وسیم اکرم سمیت کئی اسٹارز ایشیاکپ 2023 کے کمنٹری پینل میں شامل
ایشیاکپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک کے تجربہ کار کمنٹیٹرز شامل ہیں۔
ایشیاکپ 2023 میں بھارت سے پانچ، پاکستان سے 4 جب کہ بنگلادیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے ایک ایک کمنٹیٹر شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ بھی اب وقفے کے بعد کمنٹری پینل میں واپسی کررہے ہیں جب کہ وہ لیجنڈری جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ پاکستانی کمنٹیٹرز میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کم سے کم قیمت جانیے!
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس بھی پینل میں غیر جانبدار آواز کے طور پر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کمنٹری پینل میں روی شاستری، سنجے منجریکر، رسل آرنلڈ، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، اطہر علی خان، دیپ داس گپتا اور بازید خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال ایشیاکپ 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے جس میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا جو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
اگلے روز 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ یکم ستمبر کو آرام کا دن ہوگا اور اسی دن بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچیں گی۔
2 ستمبر کو کینڈی میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی، 4 ستمبر کو کینڈی میں بھارت اور نیپال آمنے سامنے ہوں گی۔
5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہوگا جب کہ 6 ستمبر کو پاکستان ٹیم سپر فور کا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے بعد سپرفور میچ لاہور آکر کھیلے گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آخری تین راؤنڈ میچز ڈمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کے فائنل کی میزبانی 17 ستمبر کو کولمبو کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News