
شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا، یوایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوران ان کی گوتم گمبھیر سے جھڑپ بھی ہوگئی۔
پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر نے نیویارک واریئرز کی جانب سے گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے صرف 12 گیندوں پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
ان کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت واریئرز نے 5 اوورز میں 84 رنز بنالیے، جواب میں جیسی رائیڈر نے بھی 12 گیندوں پر 38 رنز بناکر اپنی ٹیم ٹرائیٹنز کو 4.4 اوورز میں ہی ہدف عبور کرا دیا۔
The Lala Show. Shahid Afridi, wow! 🔥🤙#NJTvNYW #T10League #CricketsFastestFormat #SunshineStarsSixes #USMastersT10 pic.twitter.com/yWwKvT8VlB
Advertisement— T10 Global (@T10League) August 20, 2023
واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News