Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کو لیجنڈ قرار دے دیا

Now Reading:

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کو لیجنڈ قرار دے دیا
رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کو لیجنڈ قرار دے دیا

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کو لیجنڈ قرار دے دیا

افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لیجنڈ قرار دے دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔

افغان کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ ان کے چھوٹے بھائی بابر اعظم کو کرکٹ کا ہیرو قرار دیتے ہیں جب کہ انہوں نے بار بار بابر اعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو کولمبو اسٹرائیکرز کا کپتان نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ ’’میرا بھائی مجھ سے ہمیشہ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ بابر اعظم کی ایک ٹی شرٹ میرے لیے لے لو جس پر میں نے انہیں اطمینان دلوایا ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا بھائی اچھی کرکٹ کھیلتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بابر اعظم کو پسند کرتا ہے اور انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور نوجوان کھلاڑی انہیں سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم خاص طور پر میرے بھی پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ان کی شاندار بلے بازی کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ اس وقت ایک لیجنڈ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں لنکا پریمیئر لیگ 2023 کھیل رہے ہیں جس میں وہ کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے پانچ میچز میں 47.00 کی متاثر کن اوسط اور 143.29 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 235 رنز بنائے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر