Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشون نے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کو فیورٹ قررا دے دیا

Now Reading:

ایشون نے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کو فیورٹ قررا دے دیا
ایشون نے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کو فیورٹ قررا دے دیا

ایشون نے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کو فیورٹ قررا دے دیا

بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون نے ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون نے پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ایشیاکپ 2023 کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ایشیاکپ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی فاتح ٹیم سری لنکا کو نظر انداز کیا جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیم کو پسندیدہ قرار دیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ملتان اسٹیڈیم میں ون ڈے کی تاریخ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی جیت کا انحصار ان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی آنے والے مہینوں میں مسلسل کارکردگی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی ممکنہ طور پر ایشیاکپ اور ون ڈے ورلڈ کپ میں مخالفین کے لیے اہم چلنجز کا باعث بن سکتی ہے۔

روی چندرن ایشون کہتے ہیں کہ ’’اگر بابر اعظم اور محمد رضوان تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں تو پاکستان ٹیم ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں مخالف ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوگی جب کہ پاکستان کی ایک غیر معمولی ٹیم ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں اور ٹیپ بال کرکٹ کی وجہ سے ان کے پاس ہمیشہ فاسٹ بولرز آتے رہے ہیں۔

Advertisement

بھارتی کھلاڑی کہتے ہیں کہ 90 اور 2000 کی دہائی کے آخر میں ان کی بیٹنگ خاص رہی ہے لیکن گزشتہ 5،6 سالوں میں مختلف لیگز کھیلنے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ان کے بلے باز ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اب پی ایس ایل ہے جب کہ حالیہ بی بی ایل ڈرافٹ میں بھی ان کے 60 سے 70 کھلاڑی شامل تھے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان جاری ہے جب کہ اس سے قبل پاکستان نے ون ڈے سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کیا ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر