نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان پاکستان آکر خوش
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت انجوائے کررہے ہیں۔
ملتان میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار ایشاکپ کھیل رہے ہیں اور یہ اچھی بات ہے کہ ہم ایشاکپ کھیل رہے ہیں۔
روہت پوڈیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور مضبوط ہے، پاکستان کی ٹیم تجربہ کار ہے جس کا ان کو فائدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: نیپال کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایشاکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے اور ہم زمبابوے کے خلاف جیت کر کوالیفائی کرکے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت انجوائے کررہے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں جب کہ رضوان ہمارے کھلاڑیوں کے پاس آئے اور ہم سے بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رضوان نے ہم سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور ہم سے بات کی جس کا ہم کو اچھا لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ کے صدر اور نائب صدر کا ایشیاکپ کے دوران پاکستان آنے کا امکان
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہونے جارہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
