
ایشیاکپ
ایشیا کپ 2023 کے ٹکٹس کی فروخت کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی ایشیا کپ 2023 کے لیے ایک سے دو روز میں ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کے ٹکٹس ہفتے سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے ٹکٹس آن لائن اور براہ راست خریدے جاسکیں گی جب کہ پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا عمل ایک ساتھ شروع ہونے کا امکان۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
اگلے روز 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ یکم ستمبر کو آرام کا دن ہوگا اور اسی دن بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچیں گی۔
2 ستمبر کو کینڈی میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی، 4 ستمبر کو کینڈی میں بھارت اور نیپال آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ 2023 کا پرومو جاری، بابر اعظم بھی شامل
5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہوگا جب کہ 6 ستمبر کو پاکستان ٹیم سپر فور کا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے بعد سپرفور میچ لاہور آکر کھیلے گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آخری تین راؤنڈ میچز ڈمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کے فائنل کی میزبانی 17 ستمبر کو کولمبو کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News