اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل، 1 تماشائی ہلاک 7 سے زائد زخمی
ایتھنز کے علاقے نیو فلادیلفیا میں فٹبال میچ کا میدان میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
ایتھنز کے علاقے نیو فلادیلفیا میں مقامی کلب ایئک اور کروشیا کے کلب کے درمیان فٹ بال میچ کے بعد تماشائیوں کے درمیان سخت لڑائی ہوگئی ہے۔
جھگڑے میں چاقو، چھریوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال دیکھنے کو ملا جب کہ جھگڑے کے بعد پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو معاملے کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
جھگڑا دونوں کلب کے تماشائیوں کے درمیان ہوا جس میں ایک 29 سالہ یونانی ہلاک اور سات سے زائد تماشائی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس نے ابھی تک کروشیا کے 88 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ساتھ یونانی حکومت نے اپنی سرحدوں پہ بھی چیکنگ کا عمل سخت کردیا ہے تاکہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔
دوسری جانب کروشیا کی حکومت نے یونانی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
