Advertisement
Advertisement
Advertisement

عماد وسیم کا ایشیاکپ کے اسکواڈ کے اعلان پر خوشی کا اظہار

Now Reading:

عماد وسیم کا ایشیاکپ کے اسکواڈ کے اعلان پر خوشی کا اظہار

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2023 کے لیے اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے امکان کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے چیلنجز کو قبول کرنے اور اپنی لگن کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میںپاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2023 کے لیے اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مکی آرتھر اور انضمام الحق جیسی تجربہ کار شخصیات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممکنہ شمولیت کے لیے پہلے سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر کوئی مجھ سے اس بارے میں پوچھے تو میں اس بارے میں کہوں گا کہ اس کے بارے میں پہلے سے علم ہونا ضروری ہے، آپ ورلڈ کپ سے دو یا تین دن قبل کسی شخص کو اچانک فون نہیں کرسکتے‘‘۔

عماد وسیم کہتے ہیں کہ ’’اس کی وضاحت ہونی چاہیے جب کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق ایسی شخصیات ہیں جو آپ کو وضاحت دیتے ہیں اور آپ کو فون کرکے بتاتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے‘‘۔

آل راؤنڈر نے کہا ’’ظاہر ہے کہ کون پاکستان کے لیے ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہے گا، میں ابھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں لیکن اگر موقع ملا تو میں اس کے لیے تیار ہوں‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ عماد وسیم سی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کریں گے اور فی الحال انہوں نے اپنی توجہ اسی پر مرکوز کررکھی ہے۔

Advertisement

انہوں نے ایشیا کپ، ورلڈ کپ، اور افغانستان کے خلاف سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ، ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز جیتے جب کہ میں اس ٹیم کے لیے بیت پرجوش ہوں جس کا انہوں نے اعلان کیا ہے‘‘۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا منتظر ہوں کیونکہ ون ڈے میں پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے جب کہ یہ ورلڈ کپ اور ایشیاکپ کے لیے میری فیورٹ ٹیم ہے۔

یاد رہے کہ 34 سالہ کھلاڑی نے آخری بار 2020 میں راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا جس کے بعد سے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر