Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق اولمپئن بھڑک اٹھے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق اولمپئن بھڑک اٹھے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق اولمپئن بھڑک اٹھے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق اولمپئن شہباز سینئر نے فیڈریشن کو کھری کھری سنادی ہے۔

سابق اولمپئن شہباز سینئر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم پہلے اولمپکس سے باہر ہوئی پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئی۔ اب انتہائی شرم کی بات ہے کہ ہم ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے قوم مایوس ہوئی ہے، ہاکی کے موجودہ صدر پچھلے آٹھ سال سے ہاکی فیڈریشن پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے لاہور اور کراچی میں اپنے بتیجے، بھانجے اور بھائی کو بھرتی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر کا ایجنڈا ہی پرسنل ہے، قوم ان کی ترجیح نہیں۔ اس لیے کبھی بھی ہاکی بہتر نہیں ہوسکتی۔ افسوس کی بات ہے کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤئنس نہیں ملا۔

سابق اولمپئن نے کہا کہ گرین شرٹ پہننے والے لڑکوں نے پاکستان واپس آنا ہی پسند نہیں کیا جب کہ اس کے برعکس صدر لیوش ہوٹل میں قیام پذیر تھا اور تین ملین کا خرچہ کیا۔ جب اس طرح کا پیغام ہیروز کو جائے گا تو ایسی ہی پرفارمنس ہوگی۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہاکی کی بہتری نہیں ہے جب کہ کرکٹ میں تبدیلی راتوں رات کرلی جاتی ہے، چھ ماہ سے ہاکی میں تبدیلی کا کوئی سر پیر نظر نہیں آیا۔

Advertisement

شہباز سینئر کہتے ہیں یہ اچھا پیغام نہیں ہے ہاکی اولمپئن اور پاکستان ہاکی کے لیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونے چاہیے جس کے لیے آئی پی سی منسٹری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اپنا رول ادا کرے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/986676/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/08/986676/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version