Advertisement
Advertisement
Advertisement

منگھوپیر آزاد فٹبال ٹورنامنٹ گرین بلوچ ماڑی پور چیمپئن بن گئی

Now Reading:

منگھوپیر آزاد فٹبال ٹورنامنٹ گرین بلوچ ماڑی پور چیمپئن بن گئی

آل کراچی منگھوپیر آزاد فٹبال ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد،گرین بلوچ ماڑی پور فٹبال کلب نے پنالٹی شوٹس پر اصلاح بلوچ گولیمار فٹبال کلب کو ایک گول کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر چیمپئن بن گئی۔

فاتح ٹیم کو مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء جان محمد گبول کی طرف سے تیس ہزار روپے نقد جبکہ رنراپ ٹیم کو بیس ہزار روپے نقد کیش انعام ٹرافی ٹریک سوٹ اور انعامات تقیسم کیے گیے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری محمد سلیم خان اور سنیٸر صحافی محمد عارف ھاشمی صاحب بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا، مہمان خصوصی جان محمد گبول نے فاٸنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نقد پچاس ہزار روپے مین آف میچ اور پلیر آف دی ٹورنامنٹ کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست یا نفرت کی کوٸ کنجاٸش نہیں ہے،کھیلوں کے ذریعے آپس میں محبتیں بانٹیں جاٸیں۔

گورنرسندھ کے پریس سیکریٹری محمد سلیم خان نے اپنےخیالات کا اظہار کرتےہوۓ کہاکہ صحت مند تندرست معاشرے کے قیام کے لیے اسپورٹس کا فروغ ضروری ہے،کامیاب ہونے کے لیےسب کے ساتھ مخلص ہونا ضروری ہے، کھیلوں کے ساتھ ساتھ منگھوپیر کے قدیم علاقوں کے مساٸل تعلیم صحت ودیگر بنیادی مساٸل پر گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کو مقامی طور پر علاقہ مکینوں کے ساتھ علاقہ کونسلرعبدالغنی نے درخواست دی ہےجس پر بہت جلد عملدرآمدہوگا۔

منگھوپیرگرم چشمہ کے نام سےقدیمی فٹبال گراٶنڈ کے سرپرست اعلی میر عبدالستار بلوچ،ٹونامنٹ نگران مولانا حافظ محمد نصیب مینگل،عبدالمجید خاصخیلی ٹورنامنٹ آرگناٸزنگ کمیٹی کے چیف آرگناٸزر محمد یاسین بلوچ۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری جمن برفت،ٹورنامنٹ صدر جنرل کونسلر عبدالغنی المعروف (منگھوپیر ) بہترین اناٶنسمنٹ کرتے ہوئے میزبانی کے فراٸض انجام دیے، منگھوپیر اسپورٹس ویلفیٸرکی ٹیم ورک جمیل دین بلوچ،کریم بلوچ،ایوبسرمستانی، سرمست بلوچ قومی اتحاد کراچی ڈویژن کے صدر امیر جان،ڈپٹی آرگناٸزر عبدالغفور مھران زٸ،میڈیا کوارڈینیٹر محمد علی راجا،اکبر جان،ندیم ویگر نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں اور شاٸقین کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

کامیاب اور بہترین ٹورنامنٹ کےانعقاد، پہلی اور دوسری پوزیشن کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نقدی رقوم انعامات دینے پر آل منگھوپیر فٹبال کلبز نے منگھوپیر اسپورٹس ویلفٸیر کے صدرمحمد یاسین سرمستانی اوران کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر