
کرپشن کے الزام میں آٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر فرد جرم عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹین لیگ کے دوران ای سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز پر فرد جرم عائد کردی۔
2021 میں ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے دوران آٹھ کھلاڑیوں، آفیشلز اور ٹیم کے مالکان پر انسداد بدعنوانی کوڈ کی مختلف خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
تاہم ایمرٹس کرکٹ بورڈ کی سفارش پر آئی سی سی نے ای سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹی 10 لیگ فائنل، دکن گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا
جن کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں دو ڈومیسٹک کھلاڑی رضوان جاوید اور سالیہ سامان شامل ہیں جب کہ بنگلادیش کے کھلاڑی ناصر حسین پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ٹیم کے شریک مالک کرشن کمار چوہدری اور پارگ سانگھوی سمیت بیٹنگ کوچ عشر زیدی، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھیلن اور ٹیم مینجر شاداب احمد پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ 19 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلی گئی تھی جس میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News