
سرفراز احمد اور اسد شفیق نے قائد اعظم ٹرافی میں دھوم مچادی
قائداعظم ٹرافی میں سرفراز احمد اور اسد شفیق نے ناقابل شکست سنچریوں کے ساتھ ڈبل سنچری کی اہم شراکت قائم کی ہے جب کہ کامران غلام اور عبدالفصیح نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے دن کراچی وائٹس نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان ہر 203 رنز اننگز شروع کی جب کہ سرفراز احمد 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 128 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ویں سنچری ہے۔
اسد شفیق نے 108 رنز اسکور کیے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے جب کہ یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 29 ویں سنچری ہے۔
سرفراز احمد اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 234 رنز کا اضافہ کیا۔
کھیل کے اختتام پر فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے۔ آفتاب ابراہیم نے 14رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان میچ کے تیسرے دن لاہور ریجن وائٹس نے تین وکٹوں پر407 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔
جواب میں راولپنڈی نے ایک وکٹ کے نقصان پر232 رنز بنائے تھے۔ عبدالفصیح 113 اور اشفاق احمد 51 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
دونوں کھلاڑی دوسری وکٹ کی شراکت میں 125رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل عبدالفصیح اور حسن رضا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا تھا۔
پشاور ریجن اور ملتان ریجن کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں ہونے والے میچ کے تیسرے دن پشاور ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں کامران غلام کی سنچری قابل ذکر تھی۔ انہوں نے117 رنز اسکور کیے، سراج الدین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد میں فاٹا اور لاہور بلوز کے درمیان میچ کے تیسرے دن فاٹا نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے جب کہ سلمان خان 66 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
اس سے قبل لاہور بلوزکی ٹیم پہلی اننگز میں 314 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ وقاص احمد 53 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ قاسم اکرم نے 51 رنز اسکور کیے۔ عاکف جاوید اور ایمل خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News