
ورلڈکپ 2023؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلا جائے گا جسے سیکیورٹی خدشات کے باعث تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ منتظمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے جب کہ تماشائیوں کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023؛ کیون پیٹرسن نے پاکستان کو خطرہ قرار دے دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’کھیل تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے ٹکٹ بک کرائے ہیں، انہیں پیسے واپس کردیے جائیں گے‘‘۔
خیال رہے کہ 28 ستمبر کو ہونے والے گنیش وسرجن اور میلا النبیﷺ کی وجہ سے حیدرآباد پولیس نے سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
حیدرآباد پولیس نے میچ ملتوی کرنے کی بھی درخواست کی تھی لیکن شخت شیڈول کی وجہ میچ کو بند دروازوں کے پیچھے کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان 9 اکتوبر اور 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ورلڈ کپ 2023 کے دو پول میچز کھیلے جائیں گے جس حوالے سے بھی اسی طرح کے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد ہر میچ کے لیے تعینات کی جائے گی جب کہ پاکستانی ٹیم کے ہوٹل پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News