
بھارت سے شکست، ہربھجن سنگھ کی پاکستان پر تنقید
سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ روز کولمبو میں ایشیاکپ 2023 کا ہائی وولٹیج میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے اس میچ میں سوائے تھک جانے کے کچھ نہیں کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ کی نجم سیٹھی کے بیان پر تنقید
انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ انتہائی ناقص رہی، کسی بھی پاکستانی بلے باز نے نہیں دکھایا کہ وہ کوائلٹی سوئم اور سیونگ بولنگ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔
ہربھجن سنگھ نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کھیلنے سے ڈرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’میرے پاس نجم سیٹھی کے لیے ایک پیغام ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف کھیلنے سے ڈرتی ہے، اب مجھے امید ہے کہ انہیں اس ٹیم انڈیا کی پرفارمند دیکھتے ہوئے اپنا جواب مل گیا ہوگا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست
ہربھجن سنگھ نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’اپنے لڑکوں کو اگلے میچ کے لیے تیار رکھیں‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کرنا پڑا تھا جب کہ قومی ٹیم 356 رنز کے تعاقب میں 32 اوورز میں ہی صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News