Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

Now Reading:

سری لنکا کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
سری لنکا کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

سری لنکا کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

سری لنکا نے ورلڈکپ 2023 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا نے 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں سری لنکا کے اہم اسپنر وینندو ہسارنگا کو انجری کے باعث شامل نہیں کیا گیا ہے جو کہ ان کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بین اسٹوکس کی واپسی

وینندو ہسارنگا اپنی چوٹ کے باعث ایشیاکپ 2023 بھی نہیں کھیل سکے تھے جب کہ وہ گزشتہ ماہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

سری لنکن کھلاڑی لیگ میں 279 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ان کی ورلڈکپ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا بیان دیا تھا تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر انہیں سرجری کی ضرورت ہوئی تو وہ تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ جون اور جولائی میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر میں بھی وینندو ہسارنگا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 7 میچز میں متاثر کن 22 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Advertisement

ورلڈکپ کے لیے سری لنکن اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، کوشل مینڈس، کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، دی متھ کرونارتنے، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا اور دھننجایا ڈی سلوا شامل ہیں۔

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1706628516266267002?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1706628516266267002%7Ctwgr%5Ef86a0a8edef6316fa961462e97d240b256061f31%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F342042-

علاوہ ازیں دیگر اسکواڈ میں دشن ہیمنتھا، مہیش تھیکشنا، دونتھ ویلالاگے، کاسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا، لاہیرو کمارا اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا جب کہ سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر