ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا جب کہ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہوں گے۔
فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے جب کہ اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا ہر صورت مکمل کرانے کا فیصلہ
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا جب کہ اس سے قبل پاکستان نے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
