ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹر شاداب خان نے بڑا اعلان کردیا
قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈ کپ جیتیں۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنتے ہو تو خوشی تو ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے، جو ٹیم منتخب ہوئی ہے یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ٹیم میں جو بھائی چارہ ہے اس کو قائم رکھیں اور بھارت جا کر ورلڈکپ جیتیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
