
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی سے متاثر
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا ولوارٹ پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی سے متاثر ہوگئیں۔
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا ولوارٹ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کافی قریب جاکر میچز ہارے ہیں لیکن ون ڈے سیریز کے لیے ہم نے کافی پلان بناٸیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اسپنرز کو بہترانداز میں کھیلیں، پچز سلو ملیں گی اگر وکٹ پر رکے رہے تو بہتر نتاٸج آٸیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کی کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لیے پرامید
ان کا کہنا تھا کہ میرا اصل کام ہے اچھا کھیلنا اور ٹیم کے لیے پرفارم کرنا جب کہ میں اس رول کو انجواٸے کررہی ہوں۔
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ہم نے کافی وقت سے ون ڈے سیریز نہیں کھیلی ہے، کوشش کریں گے غلطیوں کو بہتر کریں اور میچز جیتیں جب کہ ہم نے پریکٹس بھی کافی کی ہے تو امید ہے کہ اس کا فاٸدہ ہوگا۔
انہوں نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں کھانا اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے، کراچی میں اپنا وقت انجواٸے کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔
پہلے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے پروٹیز کو شکست دی اور تیسرے و آخری میچ میں 6 رنز سے فتح اپنے نام کرکے سیریز میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا جب کہ دوسرا 11 ستمبر اور تیسرا 14 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News