Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر کیا کہا؟

Now Reading:

شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر کیا کہا؟
شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر کیا کہا؟

شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر کیا کہا؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف شاہین آفریدی کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کھیل کی اسٹریٹجک باریکیوں اور کرکٹ کے جدید دور میں بولرز کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل

پاکستان کے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں ’’میری رائے میں اگر پاکستان نے صحیح بولنگ کی ہوتی جیسے نسیم شاہ نے آغاز کیا تھا تو نتائج مختلف ہوتے لیکن شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی‘‘۔

انہوں نے داماد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین جس جگہ بولنگ کروانا چاہ رہے تھے وہ ان سے نہیں ہوپارہی تھی، اگر شروع کے اوورز میں شاہین وکٹیں حاصل نہیں کرپاتے ہیں تو یہ ان کے لیے مایوسی کا سبب بن جاتا ہے کیونکہ ان کی ساکھ ہی جلدی وکٹیں لینے والے بولر کی ہے۔

Advertisement

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کی کارکردگی کا ٹیم پر خاصا اثر پڑا، انہیں اپنی لائن اور لینتھ میں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی عذر نہیں کہ اگر آپ ایک یا دو اوور میں وکٹ نہ لے سکیں تو خود پر غصہ آجائے۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے داماد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو کرکٹ میں نرم گوشہ رکھنا ہوگا اور فوکس کرنا ہوگا، اس لیے انہیں اپنی مخصوص لائن اور لینتھ پر توجہ دینی چاہیے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ہمیشہ ضروری نہیں کہ آپ کو وکٹ ملے، اگر آپ صحیح جگہ پر گیند کریں گے تو وکٹ ملے گی کیونکہ نئی گیند سے وکٹیں لینے کے امکانات ہمیشہ زیادہ ہوتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر