Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں 19ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

Now Reading:

چین میں 19ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں صدر زی جن پنگ موجود تھے، میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہنگ ژو چین میں 19ویں ایشیائی گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں چینی صدر ژی جِن پِنگ اور بعض ممالک کے سربراہ بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ اس میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، 56 وینیوز پر 481 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔

تقریب میں آرٹی فیشل اینٹلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

Advertisement

میگا ایونٹ میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شریک ہے جس میں 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے، کھیل میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور شوٹر غلام مصطفی بشیر پاکستانی دستے کے قائد ہیں۔

واضح رہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے ایشیائی گیمز ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔ چین تیسری بار ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے قبل ازیں چین نے 1990ء اور 2010ء میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر