Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم چیمپئن ہیں، میتھیو ہیڈن

Now Reading:

بابر اعظم چیمپئن ہیں، میتھیو ہیڈن
بابر اعظم چیمپئن ہیں، میتھیو ہیڈن

بابر اعظم چیمپئن ہیں، میتھیو ہیڈن

سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے کپتان بابر اعظم کو چیمپئن قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں بابر اعظم پر اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیمپئن قرار دیا ہے۔

اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا بابر اعظم سری لنکا کے خلاف پرفارم کریں گے؟

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اگست کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

جواب میں میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک چیمپئن ہیں، وہ بار بار کم بیک کرتے ہیں کیونکہ ایک چیمپئن یہی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستانی ٹیم کی لائن اپ کے لیے بہت اہم ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم صرف کپتان ہونے کی وجہ سے ہی سب کی توجہ کا مرکز نہیں رہتے بلکہ ان میں بیٹنگ قابلیت بھی ہے جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

Advertisement

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کہتے ہیں ’’ہم سب جانتے ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی یہی کرکٹ ٹیم بہت بھاری ہے اور بابر اعظم ہمیشہ اس کا وزن سنبھالتے ہیں اور جب وہ فارم میں نہیں ہوتے تو ٹیم کے لیے اہمیت رکھتا ہے‘‘۔

Advertisement

بابر اعظم نے ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں ناقابل شکست 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن بنگلادیش اور بھارت کے خلاف وہ کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا پائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کا میچ کھیلا جارہا ہے جو سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر