Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

Now Reading:

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے جن میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام بول نیوز نے حاصل کرلیے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ایشیاکپ کے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کا فیصلہ ہوا ہے اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ سے سیکھنے کو ملا جو ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا، ذکاء اشرف

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد حارث حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے اور عبداللہ شفیق کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے جب کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کو اسامہ میر پر ترجیح نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان ورلڈ کپ میں نائب کپتان برقرار رہیں گے جس کی مںطوری ذکاء اشرف نے دے دی ہے۔

Advertisement

ممکنہ ورلڈ کپ اسکواڈ

ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز اور اسامہ شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ زمان خان، ابرار احمد اور محمد حارث ٹریول ریزور پلیئر ہوں گے۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل چیف سلیکٹر انضمام الحق صبح سوا 11 بجے کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر