ایشیاکپ؛ زمان خان نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل
کولمبو: زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر زمان خان نے ایشیاکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ لے لی ہے۔
زمان خان نے آج صبح ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور آج وہ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران دائیں کندھے پر چوٹ لگی تھی جب کہ ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے۔
میڈٰیکل پینل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے۔
دوسری جانب حارث رؤف کو بھارت کے خلاف میچ کے پہلے دن جسم کے دائیں جانب تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے احتیاطی طور پر دوسرے دن بولنگ نہیں کی تھی۔
ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ بولر ہمارا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کی ممکنہ دیکھ بھال کررہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
