Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا؛ اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

Now Reading:

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا؛ اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلوی اسپنر ایسٹن آگر پنڈلی کی انجری کے باعث ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

توقع ہے کہ اسپنرز آنے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بہت بڑا کردار ادا کریں گے ایسے میں کینگروز کے اہم اسپنر کا ان فٹ ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔

وہ اسپنر جو اچھی بیٹنگ کرنا جانتے ہیں ان کی ٹیم میں ترجیحی بنیادوں پر شمولیت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں آسٹریلیا کو اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر ایسٹن ایگر کو اپنی صفوں میں رکھنے کا فائدہ ملا جن کے پاس تقریباً دس سال کا بین الاقوامی تجربہ ہے۔

تاہم صرف ایک ہفتے کے عرصے میں ورلڈ کپ شروع ہونے کے ساتھ ہی پانچ مرتبہ کے چیمپئنز کو تباہ کن دھچکا لگا ہے کیونکہ 29 سالہ کھلاڑی پنڈلی کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Advertisement

ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ ٹریننگ کے دوران، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر کو معمولی درد کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے محروم رہے لیکن ٹور کے ون ڈے لیگ میں واپس آئے تاہم، پہلا میچ کھیلنے کے بعد انہیں تکلیف سے چھٹکارا نہیں ملا اور وہ میگا ایونٹ میں نمائندگی سے محروم ہو گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر