Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، ذکاء اشرف

Now Reading:

قومی کھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، ذکاء اشرف

پاکستانیوں کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ کیے جانے سے متعلق ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی انجریز کے باعث انہیں صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بول نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ قومی کرکٹرز کو بڑھتی ہوئی انجریز کے باعث صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

ذکاء اشرف کہتے ہیں قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر پلیئرز کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے ہے، کھلاڑیوں کے ایجنٹس ان کو مختلف امور پر بحث کرنے پر مجبور کرتے ہیں اس لیے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیر کا شکار ہوا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ اور کتنی لیگز کھیلنی ہیں اس حوالے سے مکمل آگاہ کردیا ہے، کھلاڑیوں کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ پہنچ گئے ہیں، اب پلیئرز کی مرضی وہ کب دستخط کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹرز کی میچ فیس سمیت دیگر مراعات میں اتنا اضافہ کردیا کہ وہ کسی کی طرف نہ دیکھیں، ایک پی ایس ایل اور دوسری وہ کوئی بھی لیگ کھیل سکیں گے تاکہ ورک لوڈ زیادہ نہ ہو۔

ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ ایشیاکپ یا ورلڈکپ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے دو ماہ قبل کھلاڑی کوئی لیگ نہیں کھیل سکیں گے، کھلاڑیوں کو ایشیاکپ پر اوور لوڈ دیکھا گیا، اس لیے صرف دو لیگز کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر