
ویزوں میں تاخیر: پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا
قومی کرکٹ ٹیم کے بھارتی ویزوں میں مسلسل تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق خط میں آئی سی سی کو ویزوں کے اجراء نہ ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے، بی سی سی آئی ہوم بورڈ ہے اس کو بھی ویزوں کے معاملے پر تعاون کرنا چاہیے۔
آئی سی سی پاکستان ٹیم کے فلفور ویزے جاری کرانے میں تعاون کرے، پی سی بی نے خط میں باور کرایا کہ قومی ٹیم کی 27 ستمبر کی فلائٹ بک ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا دبئی میں باؤنڈنگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News