Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ کے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کو مفید مشورے

Now Reading:

رمیز راجہ کے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کو مفید مشورے

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مفید مشورے دیے ہیں۔

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے اور جارحانہ انداز اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 345 رنز بنانے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کو دفاعی انداز ترک کرکے زیادہ رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ یہ ایک پریکٹس میچ تھا لیکن جیت ایک جیت ہی ہوتی ہے اور جیتنا ایک عادت بن جاتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو اب ہارنے کی عادت پڑ گئی ہے‘‘۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ’’پاکستان پہلے ایشیاکپ میں ہارا اور اب یہاں، حالانکہ 345 رنز ایک اچھا ہدف تھا لیکن بھارت میں آپ کو ایسی پچز ہی ملیں گی اور اگر آپ کی بولنگ ایسی ہی رہی تو آپ کو 400 رنز تک اسکور کرنے ہوں گے‘‘۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمیں اس طرح نہیں کرنا ہے کہ پہلے ہم 10، 15 اوورز تک دفاعی انداز میں کھیلیں اور پھر تیز کھیلنا شروع کریں‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 03 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلے گا جب کہ ورلڈکپ کی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر