Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر

Now Reading:

نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر
نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر

نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر

قومی فاسٹ بولر نسیم  شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔

ستمبر کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ سے ایک ڈاکٹر نے یہاں آکر احسان اللہ کی سرجری کی تھی جب کہ آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی کو چار ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر نسیم شاہ کا رد عمل آگیا

ڈاکٹر اور فزیو روزانہ انہیں دیکھ رہے ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے جب کہ براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا جس کے بعد وہ ری ہیبلیٹیشن کے لیے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جوائن کریں گے۔

فاسٹ بولر محمد حسنین اگست میں سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا سے انگلینڈ چلے گئے تھے۔

قومی بولر کا انگلینڈ میں ایم آر آئی کروایا گیا اور اسکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اپنے ٹخنے کی ری ہیبلیٹیشن کی ضرورت ہے جو 13 ستمبر سے انگلینڈ میں جاری ہے۔

Advertisement

دوسری جانب نسیم شاہ ایشیاکپ 2023 کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے جس دوران ان کی حالت ٹھیک رہی جب کہ اگلے دن انہیں اسپتال سے جانے کی بھی اجازت مل گئی۔

Advertisement

نسیم شاہ کے پاس  ابتدائی طور پر ری ہیبلیٹیشن کے موقع پر دو فزیو تھراپسٹ موجود رہیں گے جو بعد میں جم اور گراؤنڈ میں بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ نسیم شاہ کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر