Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا

Now Reading:

بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا
بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا

بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روک دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 18 واں میچ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

میچ کے دوران پاکستانی شائقین کی جانب سے ٹیم کے حق میں نعرے بازی بھارتی پولیس کو پسند نہ آئی اور انہیں نعرے لگانے سے روک دیا۔

بھارتی پولیس کے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر کئی صارفین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ نہایت حیران کن اور پریشان کردینے والی بات ہے کہ شائقین کو ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روکا جارہا ہے‘‘۔

اسپورٹس جرنسلٹ فرید خان نے عرفان پٹھان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’یہ کیا ہے عرفان پٹھان، پاکستانی شائقین کو ’پاکستان زندہ باد‘ کہنے سے روک دیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’پی سی بی کو ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جب کہ انہوں نے آئی سی سی اور بھارت کرکٹ بورڈ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں، پاکستانی شائقین کیا نعرے لگائیں گے؟‘‘

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 26 اوورز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان ہر 174 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر