
بھارت میں کس طرح کھیلا جائے، انضمام کھلاڑیوں کو گُر سکھانے کے لیے بھارت روانہ
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کھلاڑیوں کو گُر سکھانے کے لیے کل بھارت روانہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل لاہور سے بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق قومی اسکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے، علاوہ ازیں ٹیم مینجمنٹ سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انضمام الحق قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کھیلنے سے متعلق پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور قومی ٹیم کو اپنے بھارت میں کھیلنے کے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔
انضمام الحق ورلڈ کپ میں پلیئنگ الیون کو فائنل کرنے سے متعلق بھی کپتان اور مینجمنٹ سے مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وارم اپ میچ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
ذرائع نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ میں کیا اسٹریٹیجی اپنائی جائے کیسے ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دی جائے، انضمام الحق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سے اہم بیٹھک بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھارت کا ویزہ قومی ٹیم کے ہمراہ ہی جاری کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News