
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا؛ ورلڈکپ میچز میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ میچز میں اب تک آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 1975 میں ہونے والے پہلے ورلڈکپ سے لے کر اب تک 10 مرتبہ ورلڈکپ میچز میں مدمقابل رہ چکی ہیں جس میں سے 6 آسٹریلیا جب کہ 4 میچز پاکستان کے نام رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 1975 میں ہوا تھا جو آسٹریلیا کے نام رہا تھا جب کہ 1979 میں ہونے والے اگلے ہی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی دلچسپ کہانی
تیسری مرتبہ دونوں ٹیمیں 1987 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ٹکرائیں جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہوم کراؤڈ کے سامنے 18 رنز سے شکست دی۔
1992 میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بدلہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کو بھی ہوم کراؤڈ کے سامنے ہی شکست سے دوچار کیا۔
1999 کے ورلڈکپ میں پہلے گروپ اسٹیج اور پھر فائنل میں دونوں کا ٹکراؤ ہوا جس میں گروپ اسٹیج کا میچ پاکستان کے نام رہا جب کہ فائنل میں پاکستان کو شکست کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
علاوہ ازیں 2003 ورلڈکپ کا میچ آسٹریلیا کے نام رہا جب کہ 2011 ورلڈکپ کا میچ پاکستان کے نام رہا، بعد ازاں 2015 اور 2019 ورلڈکپ میچز آسٹریلیا کے نام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے میچز جاری ہیں جس میں دونوں ٹیمیں اب تک 3،3 میچز کھیل چکی ہیں اور چوتھے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کل بنگلورو میں مدمقابل ہوں گی۔
ورلڈکپ 2023 میں اب تک دو میچز جیت کر پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیتنے میں ہی کامیاب رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News