
آسٹریلوی بولر نے پاکستان کے خلاف اپنی حکمت عملی بتادی
سری لنکا کو ڈھیر کرنے والے آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا نے پاکستان کے خلاف اپنی حکمت عملی بتادی۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پیر کو آسٹریلیا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوا جس میں آسٹریلیا نے جیت اپنے نام کی جب کہ جیت میں آسٹریلوی بولرز نے اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے سری لنکا کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی یہ پہلی جیت ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا سری لنکا سے اوپر آگئی ہے جب کہ سری لنکا اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
اس میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایڈم زمپا کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ اب انہوں نے اپنی نظریں پاکستان کے خلاف اگلے میچ پر جمالیں ہیں۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد ایڈم زمپا کا کہنا تھا ’’میں اچھا محسوس نہیں کررہا تھا کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں لہذا میں اس سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’مجھ میں اب بہتری آئی ہے اور میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہوں لیکن آج کی پرفارمنس سے میں خوش ہوں‘‘۔
یاد رہے کہ ایڈم زمپا نے بھارت کے خلاف کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جب کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ 10 اوورز میں 70 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے تھے۔
آسٹریلوی لیگ اسپنر کہتے ہیں کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن اب مجھے کوشش کرنی ہے اور وکٹیں حاصل کرنے کا رویہ برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’’ہمارا اگلا میچ پاکستان کے خلاف مشکل ہونے جارہا ہے لیکن میں اچھا کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News