چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو خبردار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے۔ بغیر پرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا ری ویو کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی، یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے ، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کیساتھ 2 لیگز کی اجازت ہوگی۔
ذکا اشرف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم اسکواڈ میں کیسے آیا، چیف سلیکٹر سے ضرور پوچھا جائے گا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر کہا کہ اگر سرفراز یا کسی اور پلیئر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہوگی تو ازالہ ہوگا۔ اگر کسی سے کوئی غلط فیصلہ ہوا ہے تو اس کو ٹھیک کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں میرے آنے سے پہلے رکھا گیا تھا۔ غیر ملکی کوچز سے معاہدے کی اگر پاسداری نہیں کریں تو بورڈ کی بدنامی ہوتی ہے، مکی آرتھر نے وعدہ کیا ہے کہ پورے ورلڈ کپ اور دورہ آسٹریلیا میں دستیاب ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
