
اب بھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، سابق اور موجودہ کھلاڑی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
پی سی بی نے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے۔
قومی ٹیم نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن بابر اعظم کے حق میں میدان میں آگئے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سابق کھلاڑی سلمان بٹ اور خرم منظور سمیت موجودہ کھلاڑی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
💬 It's not over until it's over💬
AdvertisementFormer and current Pakistan players throw their weight behind the men's cricket team 🇵🇰#CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/v5NFYVDcO3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کھلاڑی خرم منظور ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’ابھی کچھ بھی ختم نہیں ہوا ہے، پاکستان کا جو ماضی رہا ہے وہ بہت اچھا رہا ہے جو ایسے موقع پر حوصلہ افزاء ہے ‘‘۔
سلمان بٹ کہتے ہیں ’’اگر ہم ماضی کو دیکھیں تو پاکستان نے جب بھی تاریخ میں جب کوئی بڑی کامیابی حاصل کی ہے تو ٹورنامنٹ میں ہماری شروعات کمزور رہی ہے‘‘۔
اسد شفیق کا پی سی بی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’’میں بہت پرامید ہوں بلکہ سب پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی‘‘۔
فرسٹ کلاس کے ایک اور نوجوان کھلاڑی کا کہنا تھا ’’میں بہت زیادہ پرامید ہوں، جس طرح ہماری ٹیم میں میچ ونرز اور ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں، یہاں سے وہ انشااللہ کم بیک کرے گی اور ٹرافی لے کر آئے گی‘‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News