
وسیم اکرم کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی کمی کو اجاگر کیا اور باقاعدگی سے فٹنس ٹیسٹ کروانے کی ضرورت زور دیا۔
انہوں نے کہا ’’مجھے ان کھلاڑیوں کی فٹنس کی فکر ہے جب کہ اب کوئی ٹیسٹ نہیں ہوتا، جب مصباح الحق کوچ اور سلیکٹر تھے تو وہ یویو ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ بھی کروایا کرتے تھے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے فخرزمان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کردی
ان کا کہنا تھا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر کو کم ازکم مہینے میں ایک بار ان ٹیسٹوں سے گزرنا چاہیے اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس طرح بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
سابق فاسٹ بولر کا پی سی بی کے اندر عدم استحکام کی صورت حال کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں چیئرمین کی مسلسل تبدیلیاں تشویش کا باعث ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ غیر یقینی صورت حال نے ٹیم اور انتظامیہ میں آئندہ سیریز میں شمولیت کو لے کر خوف پیدا کردیا ہے جب کہ پی سی بی میں گزشتہ تین سالوں میں تین چیئرمین آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو لے کر کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں خوف پیدا ہوا ہے اور وہ بھی آئندہ سیریز میں اپنی شمولیت کو لے کر بے چین ہیں کہ آیا وہ اگلی سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔
لیجنڈری فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 154 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے اور پھر پوری ٹیم ہی 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی جو واقع مایوس کن تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کا اگلا مقابلہ 20 ستبر کو آسٹریلیا سے ہوگا جو بینگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News