Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز اے ٹیم کے درمیان سہ فریقی سیریز کا اعلان

Now Reading:

تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز اے ٹیم کے درمیان سہ فریقی سیریز کا اعلان
تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز اے ٹیم کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز اے ٹیم کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم پاکستان ویمنز اے ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جب کہ تھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے پاکستان ویمنز اے کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی۔

یہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، ویسٹ انڈیز اے کی ٹیم 18 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ اس کے دو میچز غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ لاہور میں ہوں گے جب کہ آخری ون ڈے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ ٹیم 28 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، تھائی لینڈ ایمرجنگ، ویسٹ انڈیز اے اور پاکستان اے ٹیم کے درمیان سہ فریقی سیریز کےمیچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تھائی لینڈ کی ایمرجنگ ٹیم پاکستان اے کے خلاف لاہور ہی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

Advertisement

یہ پہلا موقع ہے کہ ویمنز ایمرجنگ اور اے ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم آئندہ سال جنوری میں بنگلا دیش میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جس میں تیسری ٹیم سری لنکا انڈر19 ٹیم ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کی سینئر ویمنز ٹیم اس سیزن میں آئی سی سی چیمپئن شپ کی پانچ سیریز میں حصہ لے رہی ہے جب کہ انہوں نے گزشتہ دنوں چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی حصہ لیا ہے۔

ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی خواتین ٹیم بھی اس سلسلے میں بہت زیادہ متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی میزبانی کی ہے اور اب ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کی خواتین ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافے کا سبب بنے گی اور ہماری زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو اپنے خواب کی تکمیل کے مواقع ملیں گے بلکہ خواتین کرکٹ کے ڈھانچے کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1712453268792824026?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712453268792824026%7Ctwgr%5E8f07857761ef7dd05c16843d589269a0d1c0d51e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fa-sports.tv%2Fwest-indies-women-a-thailand-emerging-tour-pakistan%2F

Advertisement

واضح رہے کہ اس سیریز کے لیے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر