پاکستانیوں کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ کیے جانے سے متعلق ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستانیوں کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ کیے جانے سے متعلق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ویزوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک، ایک شخص کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ہم نے شائقین کے ویزوں کے حوالے سے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہے اور آئی سی سی کو بھی صحافیوں اور شائقین کے ویزوں بارے لکھا ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ میرے سمیت سب نے ویزے کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے، میرا ویزا آجائے گا لیکن میں ابھی رُکا ہوا ہوں۔ خواہش ہے کہ ہمارے صحافیوں اور شائقین کے ویزے جلد آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ سوچ رہا ہوں اللہ پاک نے موقع دیا ہے اس بار ٹی 10 لیگ بناؤں، کیونکہ پوری دنیا میں بہت پاپولر ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ٹی 10 سے بہت لوگ آج کل پیسے کما رہے ہیں، ٹی 10 لیگ میں ویمن اور مینز ٹیمیں ہوں گی، پی سی بی اور میڈل سیکس مل کر ٹی 10 لیگ بنائے گی۔ اس حوالے سے پی سی بی اور میڈل سیکس کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔
کھلاڑیوں کی سلیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کوچ اور کپتان بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کس کو کھلانا ہے کس کو بٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایکسپرٹ کو نسیم شاہ کی انجری پر دھیان دینا چاہیے، نسیم شاہ کا جس نے علاج کیا ہے ان کو ٹیم کا میڈیکل ایکسپرٹ رکھنے پرغور ہو رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پی سی بی کے اندرکوئی سیاست نہیں چل رہی، ایک بندے کو ٹرانسفر کرے تواگلے دن پوری دنیا میں ڈھول بج رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرایک کو چاہیے کہ اپنے کام پر توجہ دیں، ٹیم میں سیاست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ایسا ہونے دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
