Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھارت میں موجود ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش

Now Reading:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھارت میں موجود ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ورلڈکپ میں کوچز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے جب کہ مکھی آرتھر سمیت دیگر کوچز کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھاری معاوضے پر کوچز نجم سیٹھی کے دور میں رکھے گئے ہیں جب کہ عاقب جاوید، سعید اجمل، مشتاق احمد، محمد یوسف کو کرکٹ بورڈ نے ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کھلاڑیوں کو پانچ بلے باز، پانچ اسپنرز اور پانچ بولر تیار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے جب کہ ندیم خان کو تمام کرکٹر سے کوآرڈینیٹ  کرکے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کرکٹ بورڈ نے بتایا بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی تک کرکٹ بورڈ میں کوئی سوچ ہے اور نہ ہی کوئی گفتگو ہوئی ہے، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ماہرین سے مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں شکست اور دو میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ قومی ٹیم کے ابھی چار میچز باقی ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر