Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ شفیق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرامید

Now Reading:

عبداللہ شفیق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرامید
عبداللہ شفیق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرامید

عبداللہ شفیق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرامید

قومی بلے باز عبداللہ شفیق ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اگلا میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، ہمارے ابھی بھی چانسز ہیں اور تینوں شعبوں میں اچھا کھیل کر جنوبی افریقہ کو شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہماری فیلڈنگ کمزور رہی ہے اور اس کو ٹھیک کررہے ہیں، ابھی تک ہم اپنا بہترین کھیل نہیں دکھا سکے۔ جو میچ ہارے ہیں ان کو بھلا کر اب اگلے میچز پر فوکس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، افغانستان سمیت کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھتے۔ افغانستان نے اس دن اچھی کرکٹ کھیلی، میں انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی ضرورت پر توجہ دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تمام میچز پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ چھکے ہی مار کر پاوور پلے کا فائدہ ملے، پہلے دس اوورز میں باؤنڈریز لگا کر بھی ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں شکست اور دو میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ قومی ٹیم کے ابھی چار میچز باقی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر