
ورلڈکپ؛ نیدر لینڈز نے بنگلادیش کو ہرادیا
ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلادیش کو 87 رنز سے ہرادیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 28واں میچ نیدرلینڈز اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا جس میں فتح نیدرلینڈز کے نام رہی۔
NETHERLANDS BAG THEIR SECOND WORLD CUP WIN!
They have stunned Bangladesh in Kolkata with another clinical defence with the ball 🤯 https://t.co/FSyCI6pTry #NEDvBAN #CWC23 pic.twitter.com/jMoPNJKqBI
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 28, 2023
نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور مقررہ اوورز میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جب کہ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے سب سے زیادہ 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20،20 رنز اسکور کیے جب کہ مہدی حسن 17 اور تنزید حسن 15 رنز بناسکے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 4 شکار کیے اور باس ڈی لیڈے کے حصے میں دو وکٹیں آئیں جب کہ کولن ایکرمین، لوگن وین بیک اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کے بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، کپتان اسکاٹ ایڈرورڈز نے سب سے زیادہ 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں ویزلی بیریسی 41 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ لوگن وین بیک نے 23 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
تسکین احمد، مہدی حسن، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News