Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصباح الحق نے کلدیپ یادیو اور تبریز شمسی جیسے دو پاکستانی اسپنرز بتادیے

Now Reading:

مصباح الحق نے کلدیپ یادیو اور تبریز شمسی جیسے دو پاکستانی اسپنرز بتادیے
مصباح الحق نے کلدیپ یادیو اور تبریز شمسی جیسے دو پاکستانی اسپنرز بتادیے

مصباح الحق نے کلدیپ یادیو اور تبریز شمسی جیسے دو پاکستانی اسپنرز بتادیے

مصباح الحق نے ابھرتے ہوئے دو پاکستانی اسپنرز کے نام بتادیے جو کلدیپ یادیو اور تبریز شمسی جیسے بین الاقوامی اسٹار بن سکتے ہیں۔

حال ہی میں مقامی میڈیا چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے ابھرتے ہوئے دو نوجوان پاکستانی اسپنرز کا انکشاف کیا ہے جو بین الاقوامی اسٹار بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا ’’بدقسمتی سے میں پاکستان کے گزشتہ 10، 12 سالوں کی بات کروں گا جس میں ہمیں کوئی اس قسم کا بولر نہیں ملا لیکن ابھی حال ہی میں ایسے دو بولر ملیں ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا ’’پہلے فیصل اکرم ہیں جو انڈر 16 کھیل کر آرہے ہیں لیکن انہیں مسلسل مواقع نہیں مل رہے اور نہ ہی وہ اتنی زیادہ بولنگ کررہے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’ہم نے فیصل اکرم کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے لیے مدعو کیا تو ہر کھلاڑی کو انہیں کھیلنے میں پریشانی کا سامنا تھا، حتیٰ کے کھلاڑیوں کو انہیں نیٹ پر بھی کھیلنے میں پریشانی ہورہی تھی‘‘۔

Advertisement

سابق کپتان نے مزید بتایا ’’دوسرے اسپنر سفیان مقیم ہیں جو اس وقت پاکستان شاہینز کے لیے کھیل رہے ہیں‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو اسپنرز کو کھیلنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ قومی ٹیم کے اعداد و شمار بھی ان حقائق کی تصدیق کرتے ہیں۔

مین ان گرین کو ٹورنامنٹ کے دوران اسپنرز کے خلاف رنز بنانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ قومی ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران قومی کھلاڑیوں کی اہم وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی، بھارت کے کلدیپ یادیو، افغانستان کے ڈیبیو کرنے والے اسپنر نور احمد اور آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر