
وسیم اکرم نے فخرزمان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کردی
سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ دیڑھ ماہ کے دوران فخر زمان کی پرفارمنس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ’’میں نے لنکا پریمیئر لیگ 2023 کے دوران فخر زمان کی کارکردگی کو قریب سے دے دیکھا ہے، جہاں بھی وہ مسلسل جدوجہد کرتے دکھائی دیے تھے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’گزشتہ دیڑھ ماہ کے دوران فخر زمان بالکل آؤٹ آف فارم ہیں، اپنسابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ دیڑھ ماہ کے دوران فخر زمان کی پرفارمنس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ی فارم کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے تکنیک اور بنیادی چیزوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
وسیم اکرم نے فخرزمان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ’’جب آپ فارم میں نہ ہوں تو چیزوں کو بہتر کرنے کا واحد طریقہ اپنی تکنیک اور بنیادی باتوں پر کام کرنا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کو کھیلنے سے خود انکار کردینا چاہیے، رمیز راجہ
ان کا کہنا تھا کہ بڑے شارٹس کھیلنے سے قبل آپ کو کچھ گیندیں کھیلنی چاہیے، فوری طور پر شارٹس کھیلنے کی طرف جانے سے آپ کو بالکل بھی فائدہ نہیں ہوگا اور میرے خیال میں فخرزمان کے ساتھ یہی مسئلہ ہے۔
خیال رہے کہ فخر زمان اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہیں پاکستان ٹیم کا اہم اثاثہ قرار دیا جاتا ہے لیکن حالیہ دنوں میں ان کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی انہوں نے 24 گیندوں پر صرف 22 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News