Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ؛ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

Now Reading:

ورلڈکپ؛ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی
ورلڈکپ؛ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

ورلڈکپ؛ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

ورلڈکپ کے 17 ویں میچ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 17 واں میچ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان بھارتی شہر پونے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی اپنے نام کی۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا ہدف دیا جس کو بھارت نے باآسانی 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کی بیٹنگ

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ تنزید حسن 51 رنز بناسکے اور محمود اللہ 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

علاوہ ازیں مشفیق الرحیم 38، توحید ہردوئے 16 اور نسیم احمد 14 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد سراج، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں شریاس ائیر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کے ایل راہول 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 2 اور حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جس کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔

Advertisement

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست، جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان دو، دو پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق سے بالترتیب پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں جب کہ سری لنکا تینوں میچز میں ناکامی کے بعد آخری پوزیشن پر ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر